This version of the page http://www.urduvoa.com/a/1560505.html (0.0.0.0) stored by archive.org.ua. It represents a snapshot of the page as of 2017-01-09. The original page over time could change.
کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد زخمی

رسائی کے لنکس

  • مرکزی مواد پر جائیں
  • مرکزی نیویگیشن پر جائیں
  • تلاش پر جائیں
  • Learning English
زبان
پاکستان

کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد زخمی


(فائل فوٹو)

  • فیس بک پر شیئر کیجئیے
  • ٹوئٹر پر شیئر کیجئیے
  • گوگل پر شیئر کیجئیے
  • اپنے دوست کو ای میل کریں

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد جان محمد روڈ پر واقع ایک دکان کے باہر رکھاگیا تھا جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔


صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں جمعے کو زور دار دھماکے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد جان محمد روڈ پر واقع ایک دکان کے باہر رکھاگیا تھا جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور دکان کے نزدیک موجود 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے دکان کو شدید نقصان پہنچا، اور اس کی آواز سے جان محمد روڈ پر واقع کئی دکانوں کےشیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد امدادی ٹیمیں اور ایمبولینس گاڑیاں جائے واقعہ پر پہنچ گئیں۔اور زخمی ہونے والوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں۔

بلوچستان کے وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے کوئٹہ کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ

  • بلوچستان: تربت کے نزدیک بم دھماکہ، چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک

  • بلوچستان: شعیہ زائرین کی بس پر حملے میں تین ہلاک

  • بلوچستان: بم دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت کم ازکم پانچ ہلاک

Back to top
XS
SM
MD
LG