مٹی کے برتن عبداللہ کا روزگار
آصف بابر
22.09.2014 کو شائع ہوئی
کراچی کی مشہور اسٹریٹ ایلفین اسٹریٹ کی بڑی بڑی دکانوں کے ایک فٹ پاتھ پر مٹی کے برتن بیچنا بھلے ہی ان بڑی بڑی دکانوں کے مقابلے میں سورج کو چراغ دیکھنے جیسا لگتا ہو مگر اس مشہور سڑک پر مٹی کے برتن بیچنے والےعبداللہ کے لئے یہ اس کا کُل روزگار ہے۔
1
عبداللہ پچھلے کئی برسوں سے اسی فٹ پاتھ پر مٹی کے برتن فروخت کررہے ہیں۔
2
جدید دور میں جہاں ما ئیکرویو اون، کراکری، نان اسٹک کے برتنوں کا دور ہے وہیں یہ مٹی کے ٹھنڈی تا ثیر رکھنے والے برتنوں کی روایت آج بھی قائم ہے
3
بچوں کے کھیلنے کے لئے بھی مٹی کے کھلونا نما برتن موجود ہیں۔ چھوٹے بچے ان کھلونوں کو گڈا گڑیا کی شادی کے کھیل میں بطور جہیز استعمال کرتےہیں۔
4
مٹی سے بنے ہوئے بچوں کے گُلک بھی جن میں بچے اپنی پاکٹ منی جمع کرتے ہیں، یہ بھی یہاں دستیاب ہیں۔
5
عبداللہ کا کہنا ہےکہ زیادہ تر لوگ مٹی کے گلاس خریدتے ہیں۔
6
مٹی کے برتنوں میں گلاس، چائے کے پیالے، کھانا پکانے کے ہنڈیا اور دیگر برتن شامل ہیں۔
7
مٹی سے بنی پرندوں کو پانی پلانے کے لیے استعمال ہونے والی کونڈیوں کی قیمت 20 روپے سےلے کر 100 روپے تک ہے۔